اسلام آباد:یوم آزادی پر کنونشن سینٹراسلام آبادمیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنے کوبھارت کی سازش قراردیا۔بھارت اقدام شملہ معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کے متراد ف ہیں بھار ت نے نہرو کےوعدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔۔پاکستان خطے کا ایک امن پسند ملک ہے،کوئی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ۔مسئلہ کشمیر کو بات چیت سےحل کرنا چاہتاہے۔
یوم آزادی پر کنونشن سینٹراسلام آبادمیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی ۔ جس میںصدر مملکت عارف علوی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ان کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی،وفاقی کابینہ کے ارکان ، غیر ملکی سفارتکار ،سیاسی وعسکری شخصیاتنے شرکت کی۔
صد رمملکت عارف علوی نے قومی پرچم فضامیں بلند کیا۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب سے خطاب میں صدر مملکت عارفعلوی نے کہا کشمیر یوں کےساتھ تھے،ہیںاور ہمیشہ رہیں گے ۔
اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میںتاریخی نسل کشی کررہا ہے۔تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔