محفوظ ، مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر ہی مروں گا،شیخ رشید

محفوظ ، مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر ہی مروں گا،شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محفوظ ،مستحکم اور کرپشن سے پاک پاکستان بنا کر مروں گا ہمارے ایک طرف سمندر اور دوسری جانب دشمن ہے ہم نے اسی پاکستان کو بنانا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کو انگوٹھیاں پہنے کی عمر گزر چکی ہے ، کراچی کا ایک شہری انگوٹھیوں کے 3 لاکھ دے رہا ہے شاہد وہ اس کا نام لے کر بیچ دیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانون بوڑھے اور بچے ان کے ساتھ ہیں خدا نے ان سے جو کام لینا ہے وہ کر کے رہیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک محفوظ مضبوط اور مستحکم پاکستان بننے کے بعد وہ مریں گے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے ایک طرف سمندر اور دوسری طرف دشمن ہے ہم نے اسی پاکستان کو بنانا ہے اور اسی کو بنائیں گے ،  انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی میں نے پہلے کہا تھا کہ 45 بندے جا رہے ہیں تو میرا مذاق اڑایا گیا 45 کے بجائے 60 بندے تحریک انصاف میں گئے آج کہتا ہوں فارورڈ بلاک بنے گا اور چند دنوں میں سامنے آ جائے گا۔