سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت

سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو کی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے بھی پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد ان کو بھارت میں ہی میڈیا کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:عمران خان، شہباز شریف، بلاول بھٹو کی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد
 
 
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے بعد کپل دیو نے بھی پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ، کپل دیو کی جانب سے یوٹرن لینے پر بھارتی میڈیا نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے پر جب عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خبر سامنے آئی تو پاکستان سمیت بھارت میں بھی میڈیا نےپہلے تو نواز شریف کو اقتدار سے ہٹائے جانے پر تنقید کی لیکن جب عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں صداقت آئی تو میڈیا نے تیور بدلے اور تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

یہ بھی پڑھیئے:ملک بھر میں71 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
 
 
اسی موقع پر متعدد سابق بھارتی کرکٹرز جن میں نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل تھے نے عمران خان کے کردار اور ان کے وزیراعظم بننے کو انتہائی خوش آئند قرار دیا تھا ، اسی اثنا میں کچھ سابق کرکٹرز نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی ۔