لاہور :پاکستان کے 71یوم آزادی کے موقع پرپاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے71ویں جشن آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی روایتی تقریب منعقد ہوئی،جس میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں عوام نے ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر اور جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا جبکہ پاکستانی بینڈز نے خوبصورت دھنیں بھکیر دیں۔اس موقع پر لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا۔