نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کو مزار قائد حاضری کی اجازت نہ مل سکی

02:08 PM, 14 Aug, 2018

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کی اجازت نہ ملی سکی۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی کو مزار قائد میں داخلے سے روک دیا گیا۔ جس کے بعد عمران اسماعیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزار قائد کے گیٹ پر ہی فاتحہ پڑھی۔

بعد میں مزار قائد کی انتظامیہ نے حاضری کی اجازت دی لیکن پی ٹی آئی کے رہنما واپس چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے وفاق میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی۔کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔

مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض پاک آرمی نے سنبھال لیے۔ اس سے قبل یہ فرائض پنجاب رینجرز کے پاس تھے اس موقع پر رینجرز اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مزیدخبریں