وزیر اعلیٰ پنجاب بچپن کی یاد تازہ کرنے پوتے پوتیوں کیساتھ نکل پڑے

10:36 PM, 14 Aug, 2017

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی پربچپن کی یاد تازہ کرنے پوتے پوتیوں کے ہمراہ مقامی بازار نکل پڑے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پوتے پوتیوں کوبازارسے بیجزخرید رہے ہیں۔ تاہم بیجز کے بعد وزیراعلیٰ نے بچوں کو آئس کریم بھی خرید کردی۔
انہوں نے اس موقع پر ایک پیغام بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں اپنی روایات  بچوں کو سکھاناہو ں گی اور ایسا کرنا جشن آزادی کی تقریبات کا اہم تقاضا ہے۔میں اپنے بچوں کو باہر لے گیا اور انہیں جھنڈے اور بیجز خرید کر دیئے ،اس دورے نے مجھے میرا بچپن یاد دلا دیا ۔امید ہے آپ سب کا بھی اچھا دن گزرے "۔ 

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

مزیدخبریں