سعودی ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیکڑوں زنگ آلود کیلیں نکالنے کا کامیاب آپریشن کر لیا

09:01 PM, 14 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

جدہ: شاہ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیکڑوں زنگ آلود کیلیں نکالنے کا کامیاب آپریشن کر لیا ۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہسپتال میں ایک مریض کو لایا گیا جسے پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت تھی۔ ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے کیاجس میں معلوم ہوا کہ اس کے معدے میں غیر معمولی چیز ہے۔

ایکسرے میں واضح طور پر معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ معدے میں کیا ہے جس کے بعد اس کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں کیل نمااجسام ہیں۔

الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کیا جس کے مریض کے معدے سے سینکڑوں آہنی کیلیں نکال لی گئیں۔

مزیدخبریں