خادم حرمین شریفین کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

05:38 PM, 14 Aug, 2017

ریاض : سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر صدر ممنون حسین کو مبارکباد پیش کی ۔شاہ سلمان نے صدر ممنون حسین کے نام اپنے پیغام میں برادر پاکستانی عوام اور ملک کے لئے مزید ترقی و خوشحالی اور صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ممنون حسین کے نام پیغام میں انہیں یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ادھر پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔ ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں