ایشوریہ رائے کو مداحوں کی وجہ سے تاخیر کا سامنا

05:37 PM, 14 Aug, 2017

میلبورن : آسٹریلیا میں ہونے والے ایک فلم فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ایشوریہ رائے کو مداحوں نے گھیرلیا, جس کی وجہ سے انہیں تاخیر کا سامنا کر نا پڑ گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق میلبورن میں بھارتی فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران ایشوریہ رائے بچن کو بڑی تعدادمیں مداحوں نے روک لیا اور اونچی آوازوں میں ایشوریہ کو پکارنے لگے۔مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ایشوریہ رائے نے کافی وقت اپنے مداحوں کے ساتھ گزارااور تقریب میں ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں۔

مزیدخبریں