گرینڈ سلیم چیمپئن،روجر فیڈرر ٹرافی کو جرمن پلیئر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

04:11 PM, 14 Aug, 2017

لندن: روجرز کپ ٹورنامنٹ میں 19 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر ٹرافی نہ جیت سکے۔ فائنل میں بیس سالہ جرمن پلیئر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی  جبکہ خواتین کا ٹائٹل یوکرائن کی ایلینا کے نام ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں 19 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر فورتھ سیڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ ہو گئے ۔ بیس سالہ جرمن پلیئر الیکزینڈر کو سوئس اسٹار پلیئر کے خلاف چھ تین اور چھ چار سے کامیابی سمیٹنے کا موقع ملا ، الیکزینڈر نے شاندار فتح کے بعد کینیڈین سرزمین پر پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 
خواتین سنگلز فائنل میں یوکرائن کی Elina Svitolina نے ڈینش سٹار پلیئر کیرولین ووزنیاکی کو ٹھکانے لگایا ۔ ایلینا نے چھ چار اور چھ صفر سے فتح سمیٹ کر ڈبلیو ٹی اے کیرئیر میں پہلی بار روجرز کپ کی ٹرافی تھامنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

مزیدخبریں