تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اعزاز چوہدری

تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان میں بے پناہ وسائل موجود ہیں ،ہم نے کامیابی کیساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے،واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں اہتمام کیا گیا۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباددی۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم قائد تھے جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ملکر ایک طویل جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان حاصل کیا۔سفیر نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں عظیم فلسفہ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا بھی بہت اہم کردار تھا جنہوں نے سب سے پہلے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا۔تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی لاکھوں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ہم حصول پاکستان کی جدوجہد میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی کا ملک ہے جس میں بے پناہ وسائل موجود ہیں ہمارے عوام ملک کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔