جنوبی وزیرستان میں یوم آزادی کی تقریبات کا شایان شان طریقے سے انعقاد

02:41 PM, 14 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ٹانک: جنوبی وزیرستان میں یوم آزادی کی تقریبات کا شایان شان طریقے سے انعقاد کیا گیا۔ وانہ، سراروغہ ،لدھا،کانیگرم، شکئی میں تقریبات منعقد ہوئیں مرکزی تقریب کا انعقاد پولیٹکل کمپائونڈ جنوبی وزیرستان میں کیا گیا. تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی وزیرستان میں بھی یوم آزادی پر جوش اور ولہانہ انداز میں منایا گیا .

تقریب کے شرکا سے پولیٹکل ایجنٹ ظفر السلام خٹک نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کادن ہمیں آپس میں اتحاد ،یکجہتی،نظم وضبط اور بھائی چارے کا موقع فراہم کرتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ملک و قوم کے وسیع تر بہتر مفاد کی خاطر آپس کے اختلافات شکوے اور رنجشیں بھلا کر اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں تاکہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے مذموم ارادے خاک میں مل جائیں پولیٹکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد اس بات کی غمازی کرتاہے کہ جنوبی وزیرستان کے قبائلی عوام پر امن اور محب وطن لوگ ہیںقبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قلم پاک سے کیا گیا اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی سکول کے طلباء و طلبات نے تقریب کے دوران تقاریر ملی ،نغمے ، خاکے ،ٹیبلو پیش کئے اور جمناسٹک کے خوبصورت کرتب دکھائے گئے.

مزیدخبریں