راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے مظالم بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کو شکست نہیں دے سکے۔
آرمی چیف نے کہا کہ وطن کے دفاع سے بہتر آزادی منانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ ان کو بھارتی فورسز کی جنگ بندی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو سراہا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں