اسلام آباد: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب کی فضائی ٹیموں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ ترک فضائیہ کی مشہور فضائی ٹیم 'سولو ترک' اور رائل سعودی ائر فورس کی عالمی طور پر مشہور ٹیم 'سعودی ہاکز' نے پاکستان کی جشن آزادی کی خوشیوں میں پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر فضا میں رنگ بکھیرے۔
پاک فضائیہ کے شاہینو نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی اور دل دہلا دینے والے شاندار فضائی کرتب بھی دکھائے۔ آزادی کے جشن میں دوست ممالک بھی شریک سعودی عقاب بھی مارگلہ کی چوٹیوں پر سفید دھواں اڑاتے رہے۔
ترک پائلٹس کی اڑان جس نے دیکھی سانس روک کر رہ گیا۔ ایئر شو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد ایف نائن پارک امڈ آئی۔ چین کے نائب وزیراعظم، غیرملکی سفارت کار اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں