ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں بہتری کے اشارے

01:08 PM, 14 Aug, 2017

بغداد:عراقی حکام نے کہاہے کہ ان کی حکومت نے ایران اور سعودی عرب کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب کا شاہی خاندان اور ایران بھی اس حوالے سے کوئی پیش رفت چاہتے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ قاسم العراجی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت سعودی عرب اور ایران کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کوششں جاری رکھے ہوئے ہے۔

عراقی وزیر داخلہ کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کے افراد نے عراق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرے۔

2016 میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اس وقت سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے، جب احتجاج کرتے ہوئے ایرانی شہریوں نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر حملہ کر دیا تھا۔ ایرانی شہری یہ احتجاج ایک شیعہ عالم کو سعودی عرب میں دی جانے والی پھانسی کے رد عمل میں جاری رکھے ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں