پاکستان نے جنوبی ایشیاء کا سب سے اونچا پرچم لہرا دیا

11:20 AM, 14 Aug, 2017

لاہور: آج پاکستان کا 70واں یوم آزادی پورے ملک میں بڑ ے جوش جذبے سے منایا جا رہاہے ۔ تاہم پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر ہونے والے بڑے کام نے بھارت کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے واہگہ بارڈر پر جنوبی ایشیاءکا سب سے بڑا پرچم بلند کر دیا ہے ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

واہگہ بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں 400 فٹ اونچائی پر 120 فٹ چوڑا پاکستانی پرچم لگایا گیا ہے ،یہ جنوبی ایشیاءکا بلند ترین پرچم بھی ہوگا۔تاہم بھارت نے گزشتہ دنوں  پاکستانی پرچم کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا  کہ اس پرچم کے لگانے کا مقصد پورے امرتسر پر نظر رکھنا ہے جو لاہور کے پہلو میں بھارت کا سرحدی شہر بھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں