راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ نے لیاقت باغ جلسے میں ’’ نیا گانا ‘‘ ریلیز کر دیا ،شیخ رشید کی تقریر کے دوران ڈی جے نے گانے کے بول ’’او میاں نکلا ، گڈی لے کے ،سڑک پر ،اک موڑ آیا ،لوکی کہندے چور آیا ‘‘ چلایا تو تقریر کرتے شیخ رشید بھی جھومنے لگے ،شرکا ئے جلسہ ’’گانے ‘‘ کے بولوں پر تھرکتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے جلسہ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب شیخ رشید نے تقریر شروع کی تو اس دوران ڈی جے نے عوامی مسلم لیگ کے نئے گانے ’’ میاں صاحب گڈی لے کے نکلا ‘‘ کے بول چلائے تو تقریر کرتے شیخ رشید مسکراتے ہوئے جھومنے لگے مگر دوسرے ہی لمحے انہوں نے اپنے اوپر کنٹرول کرتے ہوئے گانے کے بولوں پر صرف مسکرانے پر ہی اکتفا کیا جبکہ دوسری طرف جلسہ کے شرکا اس نئے گانے کے بولوں پر خوب محظوظ ہوئے اور برابر جھومتے رہے۔واضح رہے کہ لیاقت باغ جلسہ میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کا ہر مقرر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ’’مشن جی ٹی روڈ ‘‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتا رہا .
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔