پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ کا زبردست حملہ، پشاور زلمی کو 244 رنز کا بڑا ہدف

10:16 PM, 14 Apr, 2025

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 244 رنز کا بڑا ہدف دے کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جس میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ کولن منرو نے 40 اور سلمان آغا نے 30 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے آمیر جوزف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے چکی ہے اور اس کے 2 پوائنٹس ہیں، جبکہ پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ابھی تک جیت کی منتظر ہے۔

 
 

مزیدخبریں