قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ: فلسطینی عوام کی حمایت میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ: فلسطینی عوام کی حمایت میں قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ایک متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، جس میں اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور جنگ بندی کے باوجود جاری بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد میں اسرائیلی افواج کے فوری انخلا اور عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔