سمندری دفاع مزید مضبوط ،پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت

06:08 PM, 14 Apr, 2025

اورماڑہ: پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل، پی این ایس یمامہ، کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہ پُروقار تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق، پی این ایس یمامہ ایک جدید اور کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے جو رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔ یہ جہاز جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور مؤثر ہتھیاروں سے لیس ہے، جو اسے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بناتا ہے۔

اس جہاز کی شمولیت نہ صرف بحری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط کرے گی بلکہ سی پیک سمیت دیگر بحری منصوبوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائے گی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بحرِ ہند کی جیو اسٹریٹیجک صورت حال کے پیشِ نظر، ایک جدید بحری قوت ناگزیر ہے۔

انہوں نے دامن شپ یارڈ اور منصوبے میں شامل تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پی این ایس یمامہ پاکستان اور رومانیہ کے گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

مزیدخبریں