پاکستان اور مراکش کی تیسری مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسداد دہشتگردی پر توجہ

پاکستان اور مراکش کی تیسری مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسداد دہشتگردی پر توجہ

راولپنڈی: پاکستان اور مراکش کے درمیان تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ مشقیں چراٹ میں واقع سپیشل آپریشنز سکول میں جاری ہیں۔

افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ مشقوں میں پاکستان کی اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔

ان مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ، تربیتی معیار میں بہتری، اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
فوجی اہلکار انسداد دہشت گردی، شہری جنگی ماحول، اور مشترکہ آپریشنل مہارتوں کی عملی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔