پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر نے سابق ریکارڈ تو ر دیے ، ایک ماہ میں 4ارب ڈالر موصول

 پاکستان کی تاریخ میں ترسیلات زر نے سابق ریکارڈ تو ر دیے ، ایک ماہ میں 4ارب ڈالر موصول

کراچی :  ملک کی ترسیلات زر نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر 28 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق   مارچ 2025ء  میں ترسیلات زر کی آمد پہلی مرتبہ 4ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے،پاکستان کی ترسیلات زر  میں  ایک ماہ میں  37.3 فیصد اور ایک سال میں 29.8 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے کہ ملک کو سب سے زیادہ  ترسیلات سعودی عرب کی جانب سے 98 کروڑ 73 لاکھ امریکی ڈالر موصول ہوئی ، برطانیہ سے  68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ، یواے ای سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے ترسیلات زر   41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں