ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی کی اے آئی سمارٹ گلاسز بنانے کی تیاریاں

01:56 PM, 14 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا  : ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سمارٹ گلاسز تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق، بائیٹ ڈانس 2 نئے اے آئی سمارٹ گلاسز تیار کر رہی ہے، جو بڑے پیمانے پر تیار ہونے والے پہلے اے آئی ڈیوائسز ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیٹ ڈانس نے اس منصوبے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں، اور ان کا مقصد سمارٹ گلاسز کے ذریعے اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ ممکن بنانا ہے۔ ساتھ ہی، کمپنی بیٹری لائف پر بھی خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی بہتر ہو۔

یہ منصوبہ 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور بائیٹ ڈانس کی یہ پہلی کوشش نہیں ہے، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی نے اس طرح کی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

مزیدخبریں