حکومت معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے، گورنر سٹیٹ بینک

حکومت معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے، گورنر سٹیٹ بینک

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ جب معیشت کی بات ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں کہ 2022 میں ملک کہاں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت مہنگائی اور بیرونی کھاتوں جیسے دو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، مگر مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے مطابق کم ہو رہا ہے، اور معیشت کی بہتری کے لیے کئی سخت فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درآمدات سے متعلق 11 ہزار تاخیر کا شکار ایل سیز کے مسائل حل کر دیے گئے ہیں۔

مزید کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آ رہی ہے اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقعات کے مطابق نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ جمیل احمد نے اس بات پر زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر ملک کی معاشی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اور سٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر اس سمت میں اقدامات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں