پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا

12:12 PM, 14 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2024 کے دوران دنیا بھر سے سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے، جن کی مجموعی صلاحیت 17 گیگا واٹ رہی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پوری پیش رفت کسی  بڑے منصوبے یا عالمی فنڈنگ کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ عام شہریوں، چھوٹے کاروباروں اور تجارتی اداروں کی ذاتی کاوشوں سے ممکن ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر لوگ مہنگی اور غیر مستحکم بجلی سے تنگ آ کر سولر سسٹمز کی طرف راغب ہو رہے ہیں تاکہ وہ ایک قابل اعتماد اور سستی توانائی کا ذریعہ اپنا سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 2024 میں پاکستان نے جتنے سولر پینلز درآمد کیے، وہ ملک کی کل بجلی کی طلب کا تقریباً نصف پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  جو ایک بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ ہے۔

مزیدخبریں