چلی: ملک کے جنوبی حصے میں واقع لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ زلزلے رواں ہفتے کے آغاز میں آئے، جو آتش فشاں کی غیر معمولی اور فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ، جو تقریباً 500 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، ارجنٹائن کی سرحد کے قریب اور دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
چلی کے جیولوجیکل ادارے نے فوری خطرے کی تردید کرتے ہوئے گرین الرٹ جاری کیا ہے، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ آتش فشاں مستقبل میں درمیانے درجے کے کسی واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔