اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بیساکھی نہ صرف فصلوں کے پکنے کا جشن ہے بلکہ یہ ایک تہوار کی شکل اختیار کر چکا ہے جو کسانوں کے لیے خوشی اور محنت کا صلہ لے کر آتا ہے۔ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے جذبے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیساکھی ہماری برادریوں کو جوڑنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر سب کو ایک روشن، جامع اور مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں انہوں نے سکھ روایت کے مطابق نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ساریاں نو وساکھی دیاں ودھایاں!"