عادل راجہ ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے، بریگیڈیئر راشد کو 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم

10:27 PM, 14 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن : ریٹائرڈ میجر عادل راجا برطانوی عدالت میں ہتک عزت سے متعلق مقدمہ ہار گئے  ہیں جس کے بعد ان پر 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متنازعہ یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف مختلف الزامات کے تحت ایک حاضر سروس فوجی افسر نے اگست 2022 میں برطانیہ کی عدالت میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔

عادل راجا اپنےخلاف ہتک عزت مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست میں ناکام رہے، برطانوی عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عادل راجا پر 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔

  

برطانوی عدالت نے عادل راجا کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کو حکم امتناع اور سیکیورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پونڈ کی ادائیگی کریں۔

عدالت نے قرار دیا کہ عادل راجا نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی اپنے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پر جاری پبلیکیشنز میں ہتک کی، برطانوی کورٹ ڈاکومنٹس کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ کے جج نے عادل راجا کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔

مزیدخبریں