امریکا کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر محدود حملہ کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

06:07 PM, 14 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکاکو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللیہان نے دارالحکومت تہران میں غیرملکی سفیروں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا کوبتا دیا تھا اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکاکو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے، ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتا دیا تھا۔
 
خیال رہے کہ گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔

مزیدخبریں