لاہور : پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کردی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پنجاب میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ الحمدُللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کر کے 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اللّہ ربّ العزت عوام کے لیے مزید آسانی فرمائے۔ آمین!