اسرائیل نے اگر ایک اور غلطی کی تو سخت نتائج ہوں گے: ایران کی دھمکی

04:27 PM, 14 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک


تہران : ایران نے اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی سرزمین پر اس کے غیر معمولی حملے کا جواب نہیں دینا چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو وہ بڑے اقدامات اٹھائے گا۔


ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ اگر اسرائیل جوابی کارروائی کرتا ہے تو ایران کا ردعمل رات بھر کی بمباری سے ’کہیں بڑا‘ ہوگا۔


ایران نے واشنگٹن کو بھی خبردار کیا کہ اسرائیلی جوابی کارروائی کی حمایت امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا باعث بنے گی۔


قبل ازیں، ایران کے اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ’ایک اور غلطی کی‘ تو اس کے سخت نتائج ہوں گے۔
 

مزیدخبریں