ایران کا حملہ ناکام بنانے کیلئے اردن، برطانیہ ، فرانس اور امریکا نے اسرائیل کی مدد کی

03:20 PM, 14 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : ایران کی طرف سے اسرائیل  پر کیا گیا حملہ روکنے کے لیے اسرائیل کی  امریکا، اردن ، برطانیہ اور فرانس نے مدد کی ہے۔ 


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  ہمارے نمائندے  نے ان میزائلوں میں سے ایک کے ملبے کی کچھ تصاویر دیکھی ہیں جنہیں اردن نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے دوران رات کے وقت روکا۔ لیکن اسرائیل کو اپنے دفاع میں مدد کرنےوالے ممالک میں امریکا اور اردن سمیت متعدد دیگر ممالک بھی شامل تھے۔


امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنایا ہے۔برطانوی لڑاکا طیارے بھی اس حملے میں شامل تھے اور اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فرانس نے فضائی حدود میں گشت کر کے اپنا حصہ ڈالا ہے۔


دریں اثنا اردن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والی چیزوں کو روک لیا ہے۔

 

مزیدخبریں