کشمیر میں سرپرائز دیں گے ، وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا: چودھری یاسین

09:50 PM, 14 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد : آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر اور وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار چودھری یاسین نے  مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہماری تمام اپوزیشن جماعتوں جس میں مسلم لیگ ن اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت ہوچکی ہے۔ ہم سب اکٹھے ہیں انشا اللہ تیس کا فگر کراس کریں گے اور سب کو سرپرائز دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ پی ٹی آئی کا ایک بڑا گروپ فاروڈ بلاک کی صورت میں ہمارے رابطے میں ہے جس بنا پر ہم آپ کو بڑا سرپرائز دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار کے لیے میری نامزدگی ایک اعزاز ہے جس پر میں پارٹی صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اس خطے کی انچارج فریال تالپور صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزیدخبریں