ؒلاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی کی صورت میں آج آپ کو وزیراعظم ڈھونڈنے پڑیں گے یہاں ملے گا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی نے سابق وزیراعظم سے پوچھا پتا چلا ہے کہ شہباز شریف کی توہین عدالت میں رخصتی کے بعد آپ پھر وزیراعظم بنیں گے۔
جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا سادے کاغذ پر لکھوا لیں میں وزارت عظمیٰ کاامیدوار نہیں ہوں، میں بالکل وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں لکھوا لیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ کو وزیراعظم ڈھونڈنے پڑیں گے یہاں ملے گا نہیں۔
خیال رہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد اگست 2017 میں شاہد خاقان عباسی پاکستان کے 21 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے ۔