قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع

 قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع

اسلام آباد : قومی اسمبلی  کی سلامتی کمیٹی  کا ان کیمرہ  اجلاس شروع  ہوگیا ہے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق  پارلیمنٹ میں  ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی  کے  ان کیمرہ اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہے،عسکری حکام ملک کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ  "میں افواجِ پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں"

یاد رہے کہ  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے لیے آج دوپہر ڈھائی بجے اِن کیمرا اجلاس طلب کیا تھا ۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر فوجی قیادت کو دہشتگردی کے خلاف نئے آپریشن پر بریفنگ کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں