پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کرگئے

لاہور :پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے۔

اداکار عثمان خالد بٹ  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے والد  ڈاکٹر خالد سعید بٹ  کے انتقال سے متعلق  آگاہ کیا انہوں نے لکھا کہ  ’13 اپریل کی رات کو میرے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ کا انتقال ہوگیا،  والد کی  خواہش کے مطابق ان  کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ  لاہور  کے علاقئےکیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن کے قریب خالد مسجد میں ادا کی جائے گی۔

عثمان خالد بٹ  نے اپنی  ٹوئٹس میں مداحوں کو مرحوم والد کی شعبہ فن و ثقافت کیلئے خدمات کو خراج  تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ "والد نے فنون لطیفہ کے میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات لازوال ہیں"۔

اداکار نے مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات و احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "یہ ایک عظیم نقصان ہے لیکن اللہ سبحان و تعالیٰ نے صبر و تحمل کا حکم دیا ہے، برائے مہربانی میرے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں"۔

 یاد  رہے کہ مرحوم  ڈاکٹر خالد سعید بٹ  نے  بحیثیت  بانی ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)، سابق ڈائریکٹر جنرل لوک ورثہ، سابق ایم ڈی نیف ڈیک، سابق ڈی جی نیشنل حجرہ کونسل اپنی خدمات سر  انجام دیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ  سٹیج، ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور مصنف بھی تھے۔ 

 
 

مصنف کے بارے میں