سپریم کورٹ میں پنجاب کے انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف ان چیمبر سماعت شروع

11:26 AM, 14 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں پنجاب  میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف ان  چیمبر سماعت شروع  ہوگئی ہے ۔

 ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی  سماعت کر رہا ہے ، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر   شامل ہیں ،اٹارنی جنرل،سیکرٹری الیکشن کمیشن،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک حکام چیمبر میں موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  وزارت خزانہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بنک حکام  کیجانب سے  ان چیمبر سماعت میں متعلقہ دستاویزات جمع کرا دی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں