اسلام آباد :سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف ان چیمبر سماعت شروع ہوگئی ہے ۔
،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں ،اٹارنی جنرل،سیکرٹری الیکشن کمیشن،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک حکام چیمبر میں موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بنک حکام کیجانب سے ان چیمبر سماعت میں متعلقہ دستاویزات جمع کرا دی گئی ہیں ۔