الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت سے قبل وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا

10:49 AM, 14 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن فنڈز سے متعلق ان چیمبر سماعت سے قبل اٹارنی جنرل کو مشاورت کیلئےطلب کر لیا۔

وزیراعظم  آفس  روانہ ہو نے سے پہلے  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اٹارنی جنرل منصور عثمان  کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے، اب وفاقی حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔  آج ان چیمبر سماعت کے دوران حکومتی مؤقف   پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ  پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر ان چیمبر سماعت آج ہوگی جس میں چیف جسٹس سمیت بینچ کے تین ارکان شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں