لاہور:اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی

10:38 AM, 14 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :انٹی کرپشن عدالت  میں سابق اسپیکر  پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہی عبوری ضمانت کیلئے پیش ہو  ئے،عدالت نے  پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں  27 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیس میں سابق وزیر اعلی   پنجاب پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت   پر  سماعت ہوئی ،عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو  پرویز الہیٰ  کی گرفتاری سے روک دیا اور   ایک لاکھ  روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت  میں سابق سپیکر  پنجان اسمبلی  چوہدری پرویزالہی ان کے بیٹے مونس الہی کے ساتھ ساتھ  محمد خان بھٹی اور زبیر خان کے خلاف ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت لینے کا کیس ہے، مخکمہ انٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کیخلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔
 
 
 

 
 
 
 
 

مزیدخبریں