بھٹو نےپاگل جنرل یحییٰ کو آگے لگا کر پاکستان دو لخت کیا، آج وہی کام شریف خاندان جنرل عاصم منیر سے کروا رہا ہے: ریٹائرڈ سیکرٹری خارجہ

09:59 AM, 14 Apr, 2023

 لا ہور: ریٹائرڈ سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ 1971 میں ذوالفقار علی بھٹو نےپاگل جنرل یحییٰ کو آگے لگا کر پاکستان دو لخت کیا تھا آج وہی کام زرداری اورشریف  خاندان موجودہ  جرنیل  کے ذریئعے کیساتھ   کر رہا ہے۔

ویٹرن آف پاکستان کے نمائندوں نے پی ٹی آئی  چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد ملکی حالت زار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہرو نے کہا تھا کہ پاکستان ایک الگ ملک کی حیثیت سے وجود میں نہیں آئے گا بلکہ اس کا وجود لسانی اور ثقافتی بنیادوں پر ہوگا ۔

 سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا کہ پاکستان کے تشخص کو سابقہ جنرلز نے امریکہ کےہاتھوں بیچ دیا ،انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے  ایک پاگل جنرل یحییٰ خان جو راتوں کو سوتا نہیں تھا کو آگے لگا کر ملک کو دو لخت کردیا ، ان کامزید کہنا تھا کہ زرداری اور شریف خاندان بھی موجودہ جرنیل کے ساتھ بھٹو جیسا حال کررہے ہیں ۔

سابقہ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان دونون خاندانوں نے پاکستان سے پیسہ لوٹ کر دوسرے ملکوں میں رکھا ہوا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم خود فیصلہ کرئے گی کہ حکمرانی کا اختیار کس  کو دینا ہے اور یہ صرف صاف شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فرد واحد کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی چور یا ڈاکو کو حکمران بنا کر بائیس کروز عوام پر مسلط کرئے .  

مزیدخبریں