اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) نے عید الفطر پر اندرون ملک کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلا ن کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 21 سے 25 اپریل تعطیلات کی منظوری دے گئی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹٰ فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعۃ المبارک 21 اپریل کو پہلی چھٹی ہوگی جبکہ منگل 25 اپریل کو آخری چھٹی ہوگی۔ پاکستان میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔