نیوزی لینڈ کے کپتان پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے پرجوش

نیوزی لینڈ کے کپتان پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے پرجوش

اسلام آباد : نیوزی لینڈ  کی کرکٹ  ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ   پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کھیل رہا ہوں  جس کیلئے  پرجوش ہوں  پاکستان کے پاس اچھے میچ ونرز اور بولرز ہیں۔

ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ  پاکستان ایک کوالٹی ٹیم ہے کوشش کریں گے جتنا اچھا ہو کھیل پیش کریں۔ ٹیم میں اہم کھلاڑی شامل نہیں، وہ آئی پی ایل کھیل رہے ہیں،  نئے لڑکے اچھا پرفارم کریں گے  ان کے پاس اچھا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری آئیڈیل نہیں،کیونکہ وقت کم تھا، سری لنکا کے خلاف سیریز ختم ہوتے ہی یہاں پہنچ گئے،کوشش کریں گے جلد از جلد ہم آہنگ ہوں لیکن وقت کا کم ہونا اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔  دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات 9 بجے شروع ہو گا۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں