اسلام آباد سینئر صحافی نسیم زہرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن جوڈیشل کالونی پارک میں واک کررہے تھے کہ دوسری طرف جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ ، جسٹس منصور علی شاہ اور شاید جسٹس سردار طارق مسعود بھی پارک میں شاید چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی ۔
Horror of 2 SCs, no elections & Bandial-Qazi park fight?
— Nasim Zehra (@NasimZehra) April 14, 2023
Govt’s Open Rebellion agst CJP.#Pakistan #CJPBandial #NasimZehrahttps://t.co/IaC0R1Pgft
نسیم زہرہ کےمطابق اس دوران معزز جج صاحبان کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی شدت اختیا ر کرگئی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی شدید غصہ آگیا ،سینئر صحافی کے مطابق شاید واہاں کوئی سوٹی ( ڈنڈا )رکھا ہوا تھا جسے استعمال کرنے کی بھی کوشش کی گئی ۔
نسیم زہرہ کےمطابق بات برھ کر مبینہ طور پر بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی لیکن لوگوں نے بیچ بچاو کروادیا ۔انہوں نے افسوس کا اطہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیمبرز سے نکل کر پا رک میں جا پنہچی ہے تو بینچ میں کیا ہو رہا ہو گا ۔