کل سے  پورے ملک میں شروع ہونے والی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

08:34 AM, 14 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد   :کل سے  پورے ملک میں شروع ہونے والی ممکنہ بارشوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی کے بعد نیشنل ڈیزازسٹر منجمنٹ اتھارٹی (  این ڈی ایم اے ) نے الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق  خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے ۔

  بارشوں کا سلسلہ 20  اپریل تک جاری رہے گا،کئی مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز  سمیت صوبائی حکومتوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہے ۔

مزیدخبریں