بلقیس ایدھی کی طبعیت خراب ،ڈاکٹر وں نے کیا کہا ؟

11:42 PM, 14 Apr, 2022

کراچی :گزشتہ چار دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج بلقیس ایدھی کی طبعیت میں کچھ بہتری نظر آ رہی ہے ،ڈاکٹر ز کا کہنا ہے اگلے ایک سے دو روز میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائےگا ۔

ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی بیوہ، ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن بلقیس ایدھی نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے بلقیس عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ،بلقیس ایدھی گزشتہ 4 دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس وقت بلقیس ایدھی کو ڈاکٹر ز کی زیر نگرانی ہسپتال میں رکھا گیا ہے ،اب ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے ،ڈاکٹر ز کا کہنا ہے اگلے ایک سے دو روز میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں