فرانس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون نے وزیر کے سامنے احتجاج کیا تو سیکیورٹی گارڈز اس کو گھسیٹ کر لے گئے،لیکن اگر دوسری طرف دیکھا جائے تو یہ ہی لوگ خواتین کو آزادی دینے کا درس سب سے زیادہ دیتے ہیں ۔
ایسی ایک ویڈیو افغان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں دکھا یا گیا کہ ایک پریس کانفرنس کے دوران خاتون کو صرف اس لیے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا کہ اس خاتون نے وزیر کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کوشش کی تھی ۔
فرانس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک خاتون نے وزیر کے سامنے احتجاج کیا تو سیکیورٹی گارڈز اس کو گھسیٹ کر لے گئے، افغان شہری نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالمی برادری سے پوچھا اگر ایسا کوئی واقعہ افغانستان میں ہوتا تو اب تک چیخ و پکار مچ چکی ہوتی، یہ ہے مغرب میں عورت کی عزت pic.twitter.com/C1g7zB9Neg
— افغان اردو (@AfghanUrdu) April 14, 2022
افغان شہری نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالمی برادری سے پوچھا اگر ایسا کوئی واقعہ افغانستان میں ہوتا تو اب تک چیخ و پکار مچ چکی ہوتی، یہ ہے مغرب میں عورت کی عزت۔۔۔