کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دنیا کے مایہ ناز آ ل رائونڈر تھری پیس سوٹ پہنے پول میں اُتر گئے ،جس کی وجہ بھی انہوں نے خود ہی بتا دی ۔
وسیم اکرم نے سوٹ پہنے پول میںاُترتے ہوئے لکھا کہ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی تو لوگوں نے کہا شرم نہیں آتی بغیر قمیض کے نہاتے ہیں ،وسیم اکرم نے کہا لو دیکھ لو اب میں تھری پیس سوٹ پہن کر نہا رہا ہوں ،وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نصیحتیں کرنے سے باز نہ آنا ۔
کپڑے اتار کر نہانے پر وسیم اکرم پر صارفین کی تنقید، سوئنگ کے سلطان نے نئی ویڈیوجاری کر دی#NeoNewsHD #NeoVideos @wasimakramlive pic.twitter.com/LhwQLtsNdc
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) April 14, 2022
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی تو کچھ صارفین نے انہیں شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ کیا مسلمانوں کا یہ طریقہ کار ہونا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھنے والوں پر طنز کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فیس بُک اور انسٹاگرام پر جو لوگ فضول تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اُن کو میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، منفی تبصروں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا بیک گراؤنڈ کیا ہے، مجھے ایسے لوگوں کے بزرگوں سے ہمدردی ہے۔