اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کم از کم 51 روپے 32 پیسے ،پٹرول21 روپے 30 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔
اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی ہے ۔ کم سے کم پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 32 پیسے ،پٹرول21 روپے 30 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
زیادہ سے زیادہ پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر ،پٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کا فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائیگا ۔ سابق حکومت نے بجٹ جون 2022 ء تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی منظوری دی تھی.