اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے بھی مان لیا کہ خط میں امریکی سازش نہیں کا ذکر نہیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری نظر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں لفظ سازش استعمال نہیں ہوا اب اہم ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنے جو اس مداخلت کی تحقیقات کرے ، یہ مداخلت کہاں سے ہوئی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس مداخلت کے کردار کون تھے؟ کون کون کہاں ملاقاتوں میں شامل ہوا، مداخلت کی نوعیت کیا تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ کیا شہباز شریف بیرونی مداخلت کے نتیجے میں وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھائے گئے؟ لوکل ہینڈلرزکون تھے؟ یہ تمام سوال ایک طاقتور جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنے چاہئیں جو دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی کرے۔